61

امریکی ریاست الابامہ میں فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا

امریکی ریاست الابامہ میں فائرنگ سے دوافراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چرچ میں پوٹ لک ڈنر کے دوران پیش آیا، آتشیں اسلحے سے لیس شخص نے چرچ میں موجود افراد پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا، رواں سال امریکا میں 20 ہزار سے زائد افراد گن وائلنس کا شکار ہوچکے ہیں، ان میں خودکشی کرنے والے بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں