7

امریکی خاتون کا 110 فِٹ لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ

فلوریڈا: (ہاٹ لائن)امریکی خاتون نے اپنے بالوں کی لٹیں 110 فٹ تک بڑھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ آشا منڈیلا نے پہلی بار لمبی لٹوں کا عالمی ریکارڈ 2009 میں اپنے نام کیا تھا جب ان کے بال 19 فٹ اور 6.5 انچ لمبے تھے۔ لیکن اب ان کے مطابق ان کے بالوں کی لمبائی 110 فت تک بڑھ چکی ہے۔ جبکہ ان کی لٹوں کا مجموعی وزن 19 کلو تک پہنچ گیا ہے۔
فلوریڈا کے شہر کلیرمونٹ میں رہنے والی آشا منڈیلا کا گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بار 40 سال سے زائد عرصہ قبل اپنے بال بڑھانا شروع کیے جب وہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سے امریکا منتقل ہوئیں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں یہ اصطلاح ‘ڈریڈ لاکس‘ پسند نہیں کیوں کہ ان کا نہیں خیال ان کی لٹوں میں کوئی چیز خوفناک ہے۔ بلکہ وہ اپنے بالوں کو لٹوں کا شاہی تاج کہتی ہیں۔
آشا منڈیلا کا کہنا تھا کہ وہ لٹوں کو زمین پر گھسٹنے سے بچانے کے لیے عموماً اپنے بال کپڑے سے لٹکا کر رکھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں