امریکی حملے کے جواب میں آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری

0
67

امریکی حملے کے جواب میں آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری

ایرانی پارلیمان نے آبنائے ہرمز کو باقاعدہ طور پر بند کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے، مگر حتمی فیصلہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل دے گی، جو ایران میں عسکری اور دفاعی فیصلوں میں سب سے بااختیار ادارہ ہے،آبنائے ہرمز خلیج فارس کو بحیرہ عمان کے ساتھ ملاتی ہے، روزانہ دو کروڑ بیرل تیل اسی راستے سے دنیا پہنچتا ہے، اس کے شمالی کنارے پر ایران اور جنوبی کنارے پر عمان اور یو۔اے۔ای ہیں، آبنائے ہرمز کی چوڑائی 21 میل ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران اسرائیل جنگ عروج پر ہے، سارے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل دیا گیا ہے، امریکہ اور اسرائیل نے ایٹمی تنصیبات پرحملے  کر کے ایران کی خودمختاری کو چیلنج کیا ہے، ایرانی حکام نے کہا کہ اس جارحیت کا سخت جواب دینا ضروری تھا، اس صورتحال نے عالمی منڈی پر بھی شدید اثر ڈالا ہے، خام تیل کی قیمتیں جنوری کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

Leave a reply