امریکہ پرائی جنگ میں کود پڑا
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اسرائیل کے پاس اپنے دفاع کے لیے آلات موجود ہوں۔
امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا کہ اسرائیل کے پاس “اپنے دفاع کے لیے جو ضرورت ہے وہ موجود ہے”۔
یاد رہے کہ فلسطینی جنگجوؤں نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا جب کہ اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 160 فلسطینیوں کو شہید اور 1000 کے قریب افراد کو زخمی کر دیا تھا۔
لائیڈ آسٹن نے ایک بیان میں کہا، “آنے والے دنوں میں، امریکی محکمہ دفاع اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا کہ اسرائیل کے پاس اپنے دفاع اور اپنے شہریوں کو اندھا دھند تشدد اور دہشت گردی سے بچانے کے لیے ضروری دفاعی صلاحیتیں موجود ہوں۔” “