امریکہ نےشمالی کوریاکو خبردارکردیا

0
202

ہاٹ لائن نیوز : امریکا نے شمالی کوریا کو جوہری حملوں سے متعلق خبردار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے شمالی کوریا کو خبردار کیا کہ اس کے یا اس کے اتحادیوں کے خلاف کوئی بھی جوہری حملہ ناقابل قبول ہوگا اور یہ کم جونگ کی حکومت کے خاتمے کا باعث بنے گا۔

امریکہ نے واضح کیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کے خلاف کسی بھی جوہری حملے کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور جنوبی کوریا آئندہ سال کے وسط تک مشترکہ جوہری دفاعی حکمت عملی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو روکنے کے لیے ایک مربوط نظام قائم کرنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔

توقع ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا اگلے سال ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں میں جوہری مشقیں شامل کریں گے۔

Leave a reply