امریکہ میں خودکشی کی شرح میں تیزی سے اضافہ

0
117

ہاٹ لائن نیوز : امریکی سرزمین کے مقامی باشندوں، ریڈ انڈینز اور سفید فام افراد میں خودکشی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے نئے اعداد و شمار کے مطابق ریڈ انڈین خواتین میں خودکشی کی شرح میں 65 فی صد، مردوں میں 35 فی صد اور سفید فام مردوں میں 29 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

مزید برآں، خودکشی کے طریقوں میں سے، ہتھیاروں کا استعمال اور پھانسی تمام گروہوں میں سب سے عام طریقہ تھا۔ اس کے علاوہ، اعداد و شمار میں ریڈ انڈین خواتین میں پھانسیوں کی تعداد میں تقریباً 200 فیصد اضافے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نسلی طور پر متنوع آبادیوں میں خودکشی کی روک تھام کی حکمت عملیوں کو نافذ کیا جانا چاہیے۔

Leave a reply