امریکہ اقوام متحدہ سے غائب

0
175

ہاٹ لائن نیوز : امریکا سمیت 10 ممالک کی عدم موجودگی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی فلسطینیوں کے حق میں پیش کی گئی 5 قراردادوں کی منظوری دے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے حق میں پیش کی جانے والی قراردادوں میں اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات، امدادی کام، بے گھر ہونے والوں کے اثاثوں کا تحفظ ، یہودی آباد کاروں اور بنیادی حقوق کی عدم فراہمی شامل ہیں۔

سب سے پہلے فلسطینی پناہ گزینوں کے اثاثوں کے تحفظ سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جسے 163 ارکان کی حمایت سے منظور کر لیا گیا۔ امدادی کاموں سے متعلق مجوزہ قرارداد کو 165 ووٹ ملے۔
یہودی آباد کاری کے خلاف قرارداد کے حق میں 149 ممالک نے ووٹ دیا جب کہ بنیادی حقوق کی فراہمی سے متعلق قرارداد کو بھی 168 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔

تاہم فلسطینیوں کے حقوق کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی تحقیقات کی قرارداد کو صرف 86 ووٹ ملے اور 12 ممالک نے مخالفت کی، جب کہ ووٹنگ کے وقت 75 ممالک اجلاس سے غیر حاضر تھے۔

Leave a reply