امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والا کھلاڑی میچ سے باہر

0
135

ہاٹ لائن نیوز : امریکہ کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے مڈل آرڈر بلے باز اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق نیویارک میں بھارت کے خلاف اہم میچ کیلیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کرتے ہوئے آؤٹ آف فارم اعظم خان کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونیوالے میچ کیلیے پاکستانی ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کو فائنل کر لیا گیا ہے، اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے ہیں، اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم میں جگہ ملے گی۔

Leave a reply