امریکا میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات کے خلاف سان فرانسسکو میں مظاہرہ 77

امریکا میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات کے خلاف سان فرانسسکو میں مظاہرہ

امریکا میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات کے خلاف سان فرانسسکو میں احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے نئے قوانین لاگو کیے جائیں۔
مظاہرے میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ امریکا میں روزانہ 110 افراد فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہو رہے ہیں، ہمیں اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے ۔ ایک تحقیقاتی گروپ کے مطابق رواں سال فائرنگ کے 233 بڑے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
احتجاج کرنے والوں نے نارنجی رنگ پہن رکھا تھا جس کا مطلب تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ اگلا نشانہ وہ خود ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں