امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص کو اس کے دو سالہ بیٹے نے گھر میں پڑی بندوق سے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ امریکی پولیس کے مطابق بچے کے والدین نے گولیوں سے بھرا ہوا پستول بغیر کسی احتیاط کے گھر میں رکھا ہوا تھا جسے ننھے بچے نے اپنے ہاتح میں اٹھا کر اپنی والد کی طرف کر دیا۔
پولیس کے مطابق 26 مئی کو جب انہیں گولی چلنے کی آواز پر ایمرجنسی کال آئی تو وہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے وہاں بچے کی والدہ اس کے بات کو ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کر رہی تھی۔ پولیس نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے انہیں لگا کہ متوفی نے خود کو گولی مار لی تھی مگر جوڑے کے سب سے بڑے بچے نے بتایا کہ اس کے 2 سالہ بھائی نے بندوق اٹھائی تو وہ اچانک سے چل گئی۔
