امتحانی مراکز بھی قبضہ مافیا سے غیرمحفوظ
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کیخلاف امتحانی سنٹر لاہور بورڈ کی عمارت پر قبضے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن جاوید اختر ، سیکرٹری لاہور بورڈ ڈاکٹر بشری کو بھی توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کئے گئے ۔
عدالت کا فریقین کو 12 ستمبر تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ، جسٹس عابد عزیز شیخ نے صدر پنجاب ٹیچرز یونین کاشف شہزاد کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست گزار کی طرف سے میاں داؤد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔
میاں داؤد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں امتحانی سنٹر لارنس روڈ کو زبردستی کرائے پر لینے کیخلاف درخواست زیر التواء ہے، لاہور ہائیکورٹ نے 27 جون کو امتحانی سنٹر لاہور بورڈ میں ہر طرح کی مداخلت کیخلاف حکم امتناعی دیا، حکم امتناعی کے باوجود سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 31 اگست کو امتحانی سنٹر پر قبضہ کیا، سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن نے امتحانی سنٹر فرنیچر اور فائلیں رکھوا کر قبضہ جمانے کی کوشش کی، امتحانی سنٹر لارنس روڈ پر زبردستی قبضہ کرنے میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری لاہور بورڈ ملوث ہیں،
میاں داؤد ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کی خلاف ورزی پر لاہور بورڈ کے ملازمین قلم چھوڑ ہڑتال پر ہیں، قلم چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے لاکھوں طلبہ کے 15 ستمبر سے ہونے والے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
وکیل نےعدالت سے استدعا کی کہ حکم امتناعی کی خلاف ورزی پر چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری لاہور بورڈ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔
Wow, incredible weblog format! How lengthy have you ever been running a blog for?
you make running a blog look easy. The total look of your site is fantastic, let alone the
content material! You can see similar here ecommerce