امام بارگاہ میں حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
ہاٹ لائن نیوز : مسقط کے علاقے وادی کبیر میں امام بارگاہ پر دہشت گردوں کے حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
دو روز قبل سلطنت عمان کی امام علی بارگاہ میں دہشت گردی کے واقعے میں 4 پاکستانی، ایک بھارتی سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ فائرنگ کے واقعے میں 50 پاکستانی زخمی بھی ہوئے۔ داعش نے مسقط میں امام علی مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
عمانی پولیس کیجانب سے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے بارے میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ عمانی پولیس کے مطابق تینوں حملہ آور آپس میں بھائی اور عمان کے شہری تھے۔ تینوں کو موقع پرہلاک کردیاگیاتھا۔