الیکٹرانک زبان تیار کرلی گئی

0
119

ہاٹ لائن نیوز : سائنسدانوں نے انسانی زبان سے ملتی جلتی “الیکٹرانک زبان” تیار کی ہے۔

جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے سائنسی دنیا میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی کیونکہ وہ انسانی زبان سے ملتی جلتی الیکٹرانک زبان تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائیگو گیونگ بک انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے یہ الیکٹرانک زبان تیار کی۔ ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ زبان کھانے، مشروبات اور ادویات جیسے متنوع شعبوں میں امکانات کا ایک مکمل مجموعہ پیش کر سکتی ہے جو انسانی ذائقہ کے احساس کی نقل کر سکتی ہے۔

الیکٹرانک زبان بنیادی طور پر ایک مصنوعی ذائقہ سینسر ہے، جسے مختلف ذائقوں کو پہچاننے اور ان کی خصوصیات کا درست اندازہ لگانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ انسانی زبان کے ذائقہ کی حس کے مطابق کام کرتا ہے۔ یہ سینسر کیمیائی معلومات کو برقی سگنلز میں تبدیل کرتا ہے اور موصول ہونے والی معلومات کو نیورل نیٹ ورک کے ذریعے پروسیس کیا جاتا ہے، جس سے سسٹم مختلف ذائقوں کو پہچان سکتا ہے۔

Leave a reply