
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کو عام انتخابات میں تاریخ کا اختیار دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن اور سرکاری وکیل کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔
درخواست گزار کی جانب سےاظہرصدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، جسٹس شاہد بلال حسن نےشہری شبیراسماعیل کی درخواست پرسماعت کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کرکے شق 57 شامل کی گئی، الیکشن کمیشن کو ایکٹ کی دفعہ 57 کے تحت انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا اختیار دیا گیا ہے، آئین کے تحت صدر پاکستان عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر سکتا ہے،عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن ایکٹ کی دفعہ 57 کو کالعدم قرار دے