الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ 15

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

لیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج پی ٹی آئی کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔

ای سی پی کی جانب سے جاری کیے جانے والے فیصلے کے مطابق تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی جبکہ پارٹی نے 8 اکاؤنٹس کو اون کیا اور 13 اکائونٹس پوشیدہ رکھے۔

فیصلے میں ای سی پی نے پاکستان تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیوں ضبط نہ کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان نے جھوٹا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا، پی ٹی آئی نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی بھی خلاف ورزی کی۔

پی ٹی آئی نے دانستہ طور پر ووٹن کرکٹ لمیٹڈ سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی ، دانستہ طور پر متحدہ عرب امارات کی کمپنی برسٹل انجینئرنگ سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی ہے۔

اسکے علاوہ پارٹی نے سوئیزرلینڈ کی ای پلینٹ ٹرسٹیز کمپنی، برطانیہ کی ایس ایس مارکیٹنگ کمپنی سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔

ای سی پی کے مفیصلے کے مطابق پی ٹی آئی یو ایس اے ایل ایل سی سے حاصل کردہ فنڈنگ بھی ممنوعہ ثابت ہوگئی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس پر تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ فیصلے کی کاپی وفاقی حکومت کو بھی بھجوانے کی ہدایت کردی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں