26

الیکشن کمیشن کا پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار امین ذوالقرنین کو نوٹس جاری

لیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد امین ذوالقرنین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور نے محمد امین ذوالقرنین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا، امیدوار پی پی 170 محمد امین ذوالقرنین کے بارے میں ترقیاتی کاموں کے اعلان اور انتخابی دفاتر کے سامنے یوٹیلیٹی ٹرکوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کرنے کی شکایات موصول ہوئیں۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے 9 جولائی کو وضاحت کے لئے طلب کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں