ہاٹ لائن نیوز : الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ دیتے ہوئے تحریک انصاف کو 20 روز میں دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف شفاف انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی، پی ٹی آئی سات روز میں انٹرا پارٹی انتخابات کی رپورٹ پیش کرے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات آئین کے تحت شفاف نہیں تھے، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات آئین کے تحت 20 دن میں ہونے چاہئیں ،پارٹی الیکشن نہ کروانے پرانتخابی نشان کیلیے نااہل ہو گی۔