الیکشن کمیشن نےایکشن لےلیا

0
144

ہاٹ لائن نیوز : الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نے آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کے تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک اور درخواست دائر کر دی۔

وکیل شعیب شاہین کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ یہ دونوں افسران پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔

درخواست میں پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اور حامیوں کی گرفتاریوں کو روکا جائے اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جانچ کے عمل میں شامل کیا جائے۔

قبل ازیں الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے پنجاب میں امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے معاملے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے رابطہ کیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی ’لیول پلیئنگ فیلڈ کی عدم دستیابی‘ کی شکایت کو اٹھا لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خط لکھ کر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے عمل کو محفوظ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں اور ان کے حامیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کسی سیاسی رہنما یا جماعت کو بنیادی حق سے محروم نہ کیا جائے۔

Leave a reply