الیکشن کمیشن نےاپنےہی ملازمین پر پابندی لگادی

0
120

اسلام آباد: (ہاٹ لائن نیوز) الیکشن کمیشن نے آشوب چشم سے متاثرہ ملازمین کے الیکشن کمیشن میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرکلر جاری کرتے ہوئے آشوب چشم کے مریضوں کے الیکشن کمیشن میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آشوب چشم سےمتاثرہ ملازمین کومکمل طور پر صحت یاب ہونے تک دفتر آنے سے روک دیا ہے۔

جاری کردہ سرکلر کے مطابق آشوب چشم سے متاثرہ افسر یا ملازم ریکوری کے بعد ریکوری سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا پابند ہوگا۔

اس کے علاوہ متاثرہ شخص ریکوری سرٹیفکیٹ کے بغیر الیکشن کمیشن نہیں آ سکے گا۔

Leave a reply