الیکشن کمیشن متحرک ہوگیا

0
171

ہاٹ لائن نیوز : انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں فعال ہوگئیں ۔

صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں فعال ہو گئیں ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران امیدواران کوضابطہ اخلاق کے حوالے سے آگاہی دےرہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرراولپنڈی نے امیدواران کے ساتھ ضابطہ اخلاق کے حوالے سےاہم اجلاس کی صدارت کی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مانیٹرنگ ٹیموں نے راولپنڈی،شیخوپورہ،خوشاب، نارووال،اسلام آباد، ساہیوال اور چکوال سے اوورسائز تشہیری مواد ہٹانا شروع کر دیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کسی سیاسی دباؤ کو ملحوظ خاطر لائے بغیر ذمہ داری سرانجام دیں گے ،ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a reply