
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی ۔
ایپلٹ ٹربیونل نے 11 اپیلوں پر ریٹرننگ افسران کو نوٹسز جاری کر دئیے ، عدالت نے ریٹرننگ افسران سے 5 جنوری تک جواب طلب کر لیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے 11 امیدواران کی اپیلوں پر سماعت کی ۔
امیدواران کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کے ریٹرننگ افیسر نے حقائق سے ہٹ کر فیصلہ جاری کیا اور اعتراض عائد کر دئیے ہیں ۔