
ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں 3 ماہ قبل انتقال کر جانے والے استاد کو بھی الیکشن ڈیوٹی پر لگا دیا گیا اور تربیت سے غیر حاضر رہنے پر انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ کے سرکاری پرائمری سکول جریوگڈو کے استاد محمد عمر شیخ کو بھی الیکشن میں ڈیوٹی لگا دی گئی۔
حالانکہ محمد شریف کا انتقال 3 ماہ قبل ہوا تھا۔ مرحوم استاد کو نہ صرف ڈیوٹی سونپی گئی بلکہ انتخابی تربیتی پروگرام میں شرکت نہ کرنے پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا۔
متوفی کی ڈیوٹی لگانے کے علاوہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کراچی منتقل ہونے والے ایک اور سینئر استاد محمد عمر جوکھی کو بھی نوٹس جاری کیا۔