الکوحل کے سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی

0
126

لیویرا: ( ہاٹ لائن نیوز) پرتگال میں ایک قصبے کے قریب واقع شراب کشید کرنے کے کارخانے میں حادثہ پیش آنے کے بعد 20 لاکھ لیٹر سے زائد شراب سڑکوں پر بہہ گئی ، جس کے بعد شراب نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال میں ایک شراب کے کارخانے میں شراب کے دو عدد ٹینک پھٹ جانے سے 20 لاکھ لیٹر سے زیادہ شراب گاؤں کی سڑکوں میں بہہ گئی ، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ۔

لیویرا ڈسٹلری کی انتظامیہ نے کارخانے کے قریب گھروں میں شراب بھر جانے کے باعث مکینوں سے معافی مانگ لی ہے ، ڈسٹلری کی جانب سے تمام نقصان کی ذمہ داری بھی قبول کر لی گئی ہے ۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مقامی رضاکاروں نے الکوحل کو دریا تک پہنچنے سے روک دیا ہے ، ورنہ یہ ماحولیاتی تباہی کا باعث بن جاتا۔

Leave a reply