ہاٹ لائن نیوز : بھارتی فلم انڈسٹری کے آج کے سب سے کامیاب اداکار اور تیلگو فلموں کے مشہور اداکار الوارجن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا کیرئیر انکی پہلی فلم کے بعد لائن پر تھا اور وہ ان دنوں شدید مشکلات کا شکار تھے۔ سوکمار نے اس مشکل وقت میں انکی مدد کی۔
چنئی میں منعقدہ پشپا 2 کے گانے ’کسِک‘ کی ریلیز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 42 سالہ اداکار نے کہا کہ جب انکی پہلی فلم ’گنگوتری‘ ریلیز ہوئی تو انکوکافی عرصے تک کوئی کام نہیں ملا۔ کیونکہ کوئی بھی فلمساز انکے ساتھ کام کرنےکو تیار نہیں تھا۔ سوکمار نے اس نازک وقت میں مجھ پر بھروسہ کیا اور اسطرح ہماری طویل شراکت کا آغاز ہوا۔
اللو ارجن نے اپنی کامیابی کا سہرا سوکومار کو دیا اور انکو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔