اقوام متحدہ نےاسرائیلی فوج کو بلیک لسٹ کرنےکافیصلہ کرلیا

ہاٹ لائن نیوز : اقوام متحدہ کیجانب سے بچوں کیخلاف جنگی جرائم کے ارتکاب پر اسرائیلی فوج کو بلیک لسٹ کرنیکے فیصلے کےبعد تل ابیب نے غم و غصے کا اظہار کیاہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کیمطابق اسرائیل کی زمینی اور فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 15،500 سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ یہ ایک ’شرمناک فیصلہ‘ ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی وزیرنے اقوام متحدہ کے فیصلے کے رد عمل میں فلسطینیوں پر بمباری کو ’صرف جنگ‘ قرار دیا ہے۔
انسانی حقوق کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے فیصلے کو مکمل طور پر درست قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ رپورٹ 18 جون کو جاری کیجائے گی۔
انسانی حقوق کی تنظیم کیمطابق اسرائیل کو مسلح تصادم میں بچوں کے حقوق کیخلاف ورزی کرنے والوں کی فہرست میں شامل کرنا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا مکمل طور پر جائز اقدام ہے۔