اقتصادی سروے رپورٹ میں ہمارے دور کی ترقی سامنے آگئی، شاہ محمود قریشی 23

اقتصادی سروے رپورٹ میں ہمارے دور کی ترقی سامنے آگئی، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقتصادی سروے رپورٹ میں ہمارے دور کی ترقی سامنے آگئی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقتصادی سروے کی رپورٹ کے بعد بتائیں ہم نے کہاں سرنگیں بچھائیں؟انہوں نے کہا کہ ہم نے کڑی شرائط کے ساتھ معیشت کو مستحکم کیا تھا، بارودی سرنگیں30سال حکومت کرنے والوں نے بچھائی ہوئی تھیں، ہم ان کا سیاسی مقابلہ کرتے رہیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جعلی حکومت جعلی بجٹ پیش کرے گی، اقتصادی سروے رپورٹ میں ہمارے دور کی ترقی سامنے آگئی، عام آدمی کی کمرٹوٹ گئی، ان کے پاس کوئی پلان نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ نیب کو دفن کرنا، ای وی ایم ختم کرنا ان کا پلان تھا، مہنگائی میں25سے30فیصد اضافہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں