افغان شہریوں کی فریاد مسترد

0
107

ہاٹ لائن نیوز : غیر قانونی مقیم افغانی شہریوں کو واپس بھیجنے کے اقدام کے خلاف اعتراضی درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے آفس کا اعتراض بحال رکھا اور ملک بدری کا نوٹیفکیشن ساتھ لگانے کی ہدایت کر دی ۔

جسٹس علی باقر نجفی نے خیال نور سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار نے ایڈوکیٹ عزت فاطمہ کے توسط سے درخواست دائر کی ۔

ہائیکورٹ آفس نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو اپنے ملکوں میں بھیجنے کے نوٹیفکیشن کو نہ لگانے کا اعتراض لگایا تھا ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ افغانستان کے شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ آئین پاکستان کے خلاف ہے، عرصہ دراز سے مقیم افغانیوں کو ایک نوٹفکیشن کے ذریعے ملک بدر نہیں کیا جاسکتا لہذا عدالت افغانیوں کو ملک بدر کرنے کا نوٹفکیشن کلعدم قرار دے ۔

Leave a reply