28

افغانستان ہولناک زلزلہ، بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر آئی ایس پی آر کا موقف آگیا

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کیلئے اظہار افسوس کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا پاکستانی افواج افغانستان کے لوگوں کو ہرممکن مدد فراہم کیلئے تیار ہیں۔تفصیلات کےمطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نےافغانستان کی صورتحال پر اظہار افسوس کیا،افغانستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے اور طوفانی سیلاب کی وجہ سے قیمتی جانوں کے المناک نقصان ہوا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ ملک کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان کی افواج افغانستان کے لوگوں کو ہر ممکن انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں