افغانستان کی وزارت داخلہ کا اہم اعلان

0
174

ہاٹ لائن نیوز : افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تقریباً 40 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ملک کی مختلف جیلوں میں قید کیا ہے۔ کابل کے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے ۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالمتین قانی کا کہنا ہے کہ جو بھی شخص یا گروہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کا سبب بنے گا اس کی نشاندہی کرکے اسے گرفتار کیا جائے گا۔

افغان میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے کہا کہ کابل ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور افغانستان کی سرزمین کو پڑوسی ممالک سمیت دیگر ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں اب کوئی گروپ سرگرم نہیں، ہمارے پاس کالعدم داعش کے قیدیوں کی بڑی تعداد ہے، اور ٹی ٹی پی کے 35 سے 40 کے قریب کالعدم دہشت گرد ہماری حراست میں ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ افغان حکومت قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور جو بھی اس میں خلل ڈالے گا اس کے ساتھ مجرمانہ سلوک کیا جائے گا، اسے گرفتار کیا جائے گا اور اسے امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Leave a reply