افغانستان کا سفارتخانہ کیوں بندکردیاگیا؟
ہاٹ لائن نیوز : بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں افغانستان کا سفارت خانہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
افغان حکام کے مطابق بھارت نے افغان سفارتی عملے کے ویزوں میں توسیع نہیں کی۔
سوشل میڈیا پر افغان سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سفارت خانہ بند ہو رہا ہے، چابیاں میزبان حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے ہندوستانی اور افغان وزارت خارجہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔