ہاٹ لائن نیوز : پاک فوج نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 غیر ملکی دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کر دیا ہے۔ جبکہ ایک الگ کارروائی میں ایک بیرونی شخص بھی مارا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں احمد شاہ عرف انتظار نامی غیر ملکی دہشت گرد مارا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے ایک اور آپریشن جنوبی وزیرستان کے ضلع کھمرنگ کے جنرل علاقے میں کیا جہاں پاک افغان سرحد کے قریب خارجی دہشت گردوں کے ایک گروپ کو گھات لگانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ جس کے نتیجے میں پانچ خوارج ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔