افسران کی شامت ، بلاوا آ گیا

0
31

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے پر قیصرہ الہی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو پیش ہونے کے لیے دو بجے تک کی مہلت دے دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود بحفاظت گھر نہیں پہنچایا گیا ، عدالتی حکم عدولی پر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے ۔

دوران سماعت ڈی آئی جی سیکیورٹی کامران عادل لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ، جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دئیے کہ آپ تو اس کیس میں فریق ہی نہیں ہیں ۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ عدالت نے طلب کس کو کیا ہے اس بارے کنفیوزن تھی ، اسی لیے میں حاضر ہوا ہوں ۔ لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر دو بجے تک تمام افسران کو عدالت میں پیش ہو کر جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔

Leave a reply