افسران بالا کے ستارے گردش میں

0
156

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) ڈی آئی جی ، ڈی سی لاہور اور ڈی جی پی ایچ اے لاہور کے تارے گردش میں آ گئے ۔

اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی ، جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ، عدالت نے لاہور کی گرین بیلٹس پر بیرئیرز رکھنے پر سخت نوٹس لیا ۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا ہے کہ عدالتی حکم تھا کہ گرین بیلٹس پر بیرئیرز نہیں لگانے تو پھر عدالتی حکم کی خلاف وزری کیوں کی گئی، عدالت نے عدالتی حکم عدولی پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی سی کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا عندیہ دے دیا ۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی سی لاہور ایک گھنٹے میں عدالت کے روبرو پیش ہوں اور سماعت ایک گھنٹے تک ملتوی کردی ۔

عدالت نے ڈی جی پی ایچ اے کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ڈی جی پی ایچ اے کام چھوڑ دیں کوئی اور کاروبار کرلیں ، کاروبار کے لیے اسکرینوں کو کسی اور جگہ نصب کیا جاسکتا تھا اس میں بھی رولز کی خلاف وزری ہوئی ، درخت کاٹ کر کاروباری سکرینوں کو نصب کردیا گیا ۔

Leave a reply