افسران بالا ناراض ہوگئے

1
129

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے حالیہ جنرل باڈی اجلاس میں کئیے گئے جائز مطالبات پر ایس اینڈ جی اے ڈی کے ردعمل کو مایوس کن قرار دیتے کہا ہے کہ مستقبل کا لائحہ عمل کے تعین کے لئے جمعہ مورخہ 1/9/23 کو آن لائن/زوم میٹنگ کال کی جا رہی ہے ، جس میں صوبہ بھر کے افسران شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ میٹنگ میں جائز مطالبات کی منظوری اور وعدوں پر عملدرآمد کے لیے احتجاج کے طریقہ کار کو طے کیا جائے گا۔

مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ صوبے کو درپیش مسائل اور معاشی حالات کے پیش نظر ایک مہذب اور قانون پسند آرگنازیشن کے طور پر پی ایم ایس افسران ابھی تک احتجاج کو موقوف کرتے آئے ہیں مگر اب ایس اینڈ جی اینڈ ڈی کی حالیہ پالیسیوں نے حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہیں ۔

1 comment

Leave a reply