اعلیٰ حکام سےتلخ کلامی مہنگی پڑگئی
کراچی:(ہاٹ لائن نیوز)پی سی بی کے اعلیٰ حکام سے تلخ کلامی مہنگی پڑ گئی ، ذاکر خان کو ایک بار پھر گھر بھیج دیا گیا ۔
ذاکر خان اپریل میں پی سی بی سے ریٹائر ہو گئے تھے جب کہ وہ 60 سال کے ہو گئے تھے۔ اس وقت وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹر تھے۔ انہیں فوری طور پر ایک مختصر معاہدے پر دوبارہ ملازمت پر رکھا گیا۔ ذاکر کی ان سے قربت نے انہیں کام جاری رکھنے کی اجازت دی، چند ماہ قبل انہیں کنسلٹنٹ سپیشل پراجیکٹس کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔
یہ وہ محکمہ ہے جہاں کوئی کام نہیں ہوتا اور فارغ افسران کو بے روزگار کرنے کے بجائے وہاں ٹرانسفر کر دیا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ان کی اعلیٰ شخصیات سے تلخ کلامی ہوئی تھی، اور بورڈ کی جانب سے ذاکر خان کو فوری طور پر برطرف کردیا گیا ۔
ان کا کنٹریکٹ نومبر تک تھا لیکن گزشتہ دنوں پیغام دیا گیا کہ بورڈ کام سے مطمئن نہیں، اس لیے دفتر آنے کی ضرورت نہیں، ذاکر خان کے بجائے اکیڈمی کا اضافی چارج ندیم خان کو سونپ دیا گیا۔
رابطہ کرنے پر پی سی بی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ذاکر خان کا کنٹریکٹ ختم کر دیا گیا ہے اور ندیم خان کو اکیڈمی میں بھی ذمہ داری دی گئی ہے تاہم انہوں نے اس معاملے پر مزید اظہار خیال کرنے سے گریز کیا۔