اعظم سواتی رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتارکرلئیے گئے

0
47

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا جبکہ ٹیکسلا پولیس نے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اعظم سواتی کو گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے مختلف مقدمات میں ضمانت دی تھی۔ ضمانت ملنے کے بعد پی ٹی آئی رہنما کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا کر دیا گیا تاہم ٹیکسلا پولیس نے اعظم سواتی کو رہا ہوتے ہی جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا۔

گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

Leave a reply