ہاٹ لائن نیوز : اعجاز چوہدری کی جیل ٹرائل کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ پچیس اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گا، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کیا ہوا ہے۔
جناح ہاؤس کے سامنے گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے،جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن قانون کے منافی جاری کیا گیا تھا، درخواست گزار کو فیئر ٹرائل کا حق ملنا چاہیے،عدالت سے استدعا ہے کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنے کا حکم دے۔