اعجاز چوہدری کی استدعا مسترد

0
222

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری سے جیل میں ملاقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ۔

پنجاب حکومت کے وکیل خواجہ محسن عباس نے درخواست پر اعتراض کیا ۔

وکیل حکومت پنجاب نے کہا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے افضال احمد گوندل کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کے اعجاز چوہدری سے خاندانی تعلقات ہیں ، جیل سپرنٹینڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے اعجاز چوہدری سے ملاقات کی اجازت نہیں دی ، عدالت جیل حکام کو اعجاز چوہدری سے ملاقات کرانے کیلئے احکامات جاری کرے ۔

Leave a reply