اشتہاری ملزم 7 سال بعد سعودی عرب سے گرفتار

0
28

ہاٹ لائن نیوز : ایف آئی اے نے سعودی عرب سے 7 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم طاہرحسین کو سعودی عرب سےاسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔ امیگریشن اسلام آباد نےکارروائی کرتےہوئےملزم کو پنجاب پولیس کےحوالے کردیا۔

ذرائع کیمطابق ملزم لاہور پولیس کو اغوا کے ایک مقدمے میں 7 سال سے مطلوب تھا، ملزم کیخلاف 2017 میں تھانہ غالب مارکیٹ لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Leave a reply