اشتہاری ملزم متحدہ عرب امارات سے گرفتار

0
129

ہاٹ لائن نیوز : گوجرانوالہ قتل کیس میں مطلوب ملزم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے گرفتار کرکے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم محمد کاشف پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف گوجرانوالہ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نےملزم کی گرفتاری کیلیے ریڈ نوٹس جاری کیے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کے باعث ممکن ہوئی۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نےملزم کومتعلقہ پولیس حکام کےحوالےکردیا۔

Leave a reply