46

اس بنگلے سے انھیں دھکے مار کر نکال دیا گیا تھا ۔۔ کروڑوں کے گھر کے مالک ان مشہور اداکاروں نے اپنے خوابوں کا گھر کیسے خریدا؟

شاندار گھر تعمیر کرنا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے۔ عام لوگ تو جیسے تیسے اپنا گھر بنانے کو ہی کامیابی سمجھتے ہیں لیکن جب بات شوبز کے لوگوں کی ہو تو ان کے لئے تو روپے پیسے کی کوئی کمی نہیں ہوتی اس لئے وہ محل نما گھر بھی تعمیر کریں تو کم ہے لیکن دولت کے باوجود اپنے خوابوں کا گھر حاصل کرنا ان کے لئے بھی مشکل تھا۔
آج ہم آپ کو ایسے ہی مشہور اداکاروں کے خوابوں کے محل کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ منت شاہ رُخ خان کا گھر منت بہت مشہور ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انھوں نے یہ گھر کتنی مشکلات سے کسی سے حاصل کیا ہے۔ 1997 میں یس باس فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ کو ممبئی میں ولا ویئنا نامی گھر دکھائی دیا جو نریمن دبیش کا تھا۔ شاہ رخ کو گھر کے مالک کو منانے میں 4 سال کا عرصہ لگا کیونکہ وہ یہ گھر بیچنا ہی نہیں چاہتے تھے۔ 13 کروڑ 32 لاکھ میں خریدا گیا ولا وئینا کو شاہ رخ نے بھرپور طریقے سے سجایا اور منتوں سے حاصل کیے اس گھر کا نام بھی منت رکھ دیا۔ امیتابھ بچن کا گھر “جلسہ” بالی وڈ کنگ امیتابھ بچن اپنے گھر جلسہ کے اوپر کھڑے ہو کر مداحوں کو ہاتھ ہلاتے ہیں ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے مداح گھنٹوں جلسہ کے سامنے کھڑے رہتے ہیں۔ یہ گھر امیتابھ کو ان کی مشہور زمانہ فلم ستے پہ ستہ کی شاندار کامیابی کے بعد تحفتاً دیا گیا تھا۔ امیتابھ کا ایک گھر اور بھی ہے جس کا نام پریتیکشہ ہے۔ پریتیکشہ بہت بڑا اور شاندار گھر تو نہیں لیکن امیتابھ اس گھر کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور اپنے بیٹے ابھیشیک کی شادی بھی انھوں نے وہیں منعقد کروائی۔ جس گھر سے نکالا گیا اسی کو خرید لیا بالی وڈ کے ایک اور مشہور اداکار اکشے کمار کے گھر کی کہانی بھی کافی دلچسپ اور سبق آموز ہے۔ ایک وقت تھا کہ اکشے کمار کو پیسوں کے لئے فوٹوگرافی کا کام کرنا پڑا تھا جس کے لئے وہ ایک پرانے بنگلے میں پہنچ گئے۔ بنگلے کے چوکیدار نے اکشے کو وہاں سے دھکے مار کر نکال دیا تھا۔ مگر کئی سال بعد جب اس بنگلے کو توڑ کر جگہ بیچی گئی تب تک اکشے اتنے کامیاب ہوچکے تھے کہ انھوں نے اسی جگہ کو 80 کروڑ دے کر خرید لیا اور وہاں اپنا بنگلہ تعمیر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں