ہاٹ لائن نیوز :کراچی کے علاقے ملیر کھوکھراپار میں کچرے کے ڈھیر سے اسکول کے کپڑوں میں ملبوس لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی لڑکی نے اسکول کی وردی پہن رکھی تھی۔ پولیس جب لڑکی کے اسکول پہنچی تو انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے دو سال قبل لڑکی نے جو یونیفارم پہنا تھا اسے تبدیل کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچی کی لاش 5 سے 6 دن پرانی ہے، بظاہر موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔