اسکول وین میں آگ بھڑک اٹھی

0
140

راولپنڈی: ( ہاٹ لائن نیوز) راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد قالونی میں ڈیزل لیک ہونے کی وجہ سے اسکول وین میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شاہ خالد کالونی میں بچوں کو اسکول لےکر جانےوالی وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی لیکن خوش قسمتی سے تمام طلبا اور ڈرائیور بھی محفوظ رہے۔

ریکسیو حکام کے مطابق ریسکیو فائر فائٹرز نے وین میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے ، جب کہ وین میں موجود طلباء اور ڈرائیور کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔

Leave a reply