اسپتال پر اسرائیلی حملے میں 800 فلسطینی شہید

0
158

ہاٹ لائن نیوز: اسرائیل نے غزہ کے اسپتال پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، شہید ہونے والوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی شامل ہے، بے گھر فلسطینیوں نے اسپتال میں پناہ لی تھی ۔

حملے کے بعد اسرائیل نے فلسطینی تنظیموں کو اسپتال میں ہونے والی تباہی اور ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹھہرایا اور بمباری میں ملوث ہونے سے انکار کیا۔

احتجاجاً فلسطینی صدر محمود عباس نے خطے کے دورے پر آنے والے امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات منسوخ کر دی ہے۔

غزہ کے الاہلی اسپتال پر حملہ رات کے وقت کیا گیا، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 500 افراد شہید ہوئے، بعد میں یہ تعداد بڑھ کر 800 ہو گئی۔

حملے کے شہید اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حملے کے بعد ہر طرف افراتفری کے مناظر تھے۔

Leave a reply