
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈنے نئےتعمیرشدہ قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کی تیاریوں کو مکمل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آف پاکستان شہباز شریف کو اگلے ماہ اسٹیڈیم کے افتتاح کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سہ ملکی کرکٹ سیریز سے قبل قذافی اسٹیڈیم کا باضابطہ افتتاح کرینگے۔ سٹیڈیم کی اپگریڈیشن کاکام اب آخری مراحل میں ہے اور جلدہی مکمل کر لیا جائیگا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سہ فریقی سیریز کا افتتاحی میچ 8 فروری کوقذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔
جدید سہولیات سے لیس اسٹیڈیم کا مقصدبین الاقوامی کرکٹ کو مزیدفروغ دینا اور شائقین کوبہترتجربہ فراہم کرناہے۔