اسٹیڈیم پرحملےکی دھمکی دینےوالاگرفتار

0
128

احمد آباد: (ہاٹ لائن نیوز) احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم پر حملے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔

دنیا کے سب سے بڑے ‘نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم’ پر حملے کی دھمکی دینے والے شخص کو بھارتی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کرائم برانچ نے نریندر مودی اسٹیڈیم پر حملے کی دھمکی دینے والے مبینہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار شخص پر الزام ہے کہ اس نے اسٹیڈیم کو اڑانے کی دھمکی دی تھی۔

کرائم برانچ کے اہلکار کا کہنا ہے کہ اس شخص کو گجرات کے راجکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کی میزبانی میں احمد آباد میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے میچز کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کو احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بم سے اڑانے کی دھمکی والی ای میل موصول ہوئی۔

Leave a reply