اسٹاک ایکسچینج عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

0
21

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا جس کے بعد کاروبار دوبارہ شروع ہوگیا۔

فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق کراچی کے مصروف علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بروکر بلڈنگ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ عمارت کی چوتھی منزل پر لگی جس کے بعد تجارت کا عمل روک دیا گیا۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پانے کیلیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ٹیمیں فوری طور پر روانہ کی گئیں جنہوں نے آگ پر قابو پالیا۔

آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

Leave a reply