اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

0
135

ہاٹ لائن نیوز : روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی، ڈالر کی قدر میں مسلسل تیسرے روز کمی ہوئی، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔

بدھ کو انٹر بینک کھلنے پر ڈالر کی قدر میں 54 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 285 روپے 25 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے، کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 205 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جسکے بعد انڈیکس 57 ہزار 577 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

Leave a reply