7

اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں کراچی جنوبی ایشیا کے دس اہم شہروں میں شامل

کراچی: پاکستان میں اسٹارٹ اپ ماحول کے لحاظ سے ایک اچھی خبر آئی ہے کہ شہر کراچی نے جنوبی ایشیا میں اپنی کارکردگی چار درجے بہترکی ہےاور گزشتہ برس کے مقابلے میں بھارت کے کچھ شہروں کو پیچھے چھوڑا ہے۔
یہ خبراسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ ’اسٹارٹ اپ بلنک‘ نے جاری کی ہے۔ ویب سائٹ کی جاری کردہ 2022 کی رپورٹ کے مطابق کراچی نے جنوبی ایشیاء میں اسٹارٹ اپ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنیو الے ٹاپ ٹین شہروں کی فہرست میں بھارتی اجارہ داری ختم کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں