اسمبلی میں واپس جانے کا مطلب امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنا ہے، عمران خان 38

اسمبلی میں واپس جانے کا مطلب امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنا ہے، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلی میں واپس جانے کا مطلب امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنا ہے۔ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں نے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت میں تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے دباؤ تھا، پیغام بھیجا گیا ہے کہ اپنے ملک کا سوچیں، پیغام کس کی طرف سے آیا تھا یہ انہیں نہیں بتا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے زیر اثر مخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کروانا چاہتی ہے، 26 سال سے کہہ رہا ہوں کہ آصف زرداری اور نون لیگ ایک ہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ ختم کرنے کے پیچھے کوئی ڈیل نہیں ہے، لانگ مارچ ختم نہ کرتا تو خون خرابہ ہوتا، اسمبلیوں سے مستعفی ہوچکے ہیں، استعفوں کی تصدیق کے لئے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ قومی اسمبلی کے فلور پر اسپیکر کے سامنے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا، جس دن اسمبلی میں واپس گئے اس کا مطلب امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں